وکلا ہڑتال کے باعث خارج کیس کی بحالی کیلیے درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری

231

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلا ہڑتال کے باعث عدم پیروی پر خارج کیس کی بحالی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جسٹس بابرستار کی عدالت سے جاری حکم نامہ میں عدالت نے سینئر وکلا مخدوم علی خان،سلیمان اکرم راجہ،افنان کریم کنڈی عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی معاونین کو عدالت آنے کی ضرورت نہیں۔