غیرملکیوں سے فراڈ کا مقدمہ ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

88

کراچی (اسٹا ف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر ملکیوں سے فراڈ کرکے ملکی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مقدمے میں وفاقی تحقیقاتی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) حکام سے تحقیقات سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 11 مارچ ملتوی کر دی۔ جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں غیر ملکیوں سے فراڈ کرکے ملکی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت جیل حکام نے ڈیجی ٹانکس کے سی ای او برہان مرزا اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا۔