آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح آج ہو گا

242

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 کا افتتاحی میچ منٹگمری جیمخانہ اور لیاقت آباد ایگلیٹس کرکٹ کلب کے مابین جمعہ 5 مارچ 2021 کو صبح 10 بجے ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ گلبرگ پر کھیلا جائے گا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی ہوں گے جوکہ سہہ پہر ساڑھے 3 بجے باقاعدہ گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے تقریب میں کئی ٹیسٹ و انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ کرکٹ آرگنائزرز اور کے سی سی اے کے کئی سابق عہدیداران کی آمد بھی متوقع ہے ٹورنامنٹ کے سیکریٹری جمیل احمد کے مطابق ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا مذکورہ ٹورنامنٹ میں کراچی سمیت سندھ بھر کی 164 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں یعنی 16 ٹیمیں لیگ میچز کے لئے کوالیفائی کریں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا ٹورنامنٹ میں کئی ٹیسٹ کرکٹرز ، انٹر نیشنل کرکٹرز اور فرسٹ کلاس کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے ٹورنامنٹ کے تمام میچز ٹرف پچز پر کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں ہوگی ۔