ترکی: جمال خاشق جی قتل کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع

99

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) استنبول کی ایک عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشق جی کے قتل کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع کر دی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مقدمے میں 26 سعودی اہل کاروں کو فریق بنایا گیا ہے، جن کی غیر موجودگی میں یہ کارروائی ہو رہی ہے۔ سعودی عرب نے ان افراد کو ترک حکومت کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی خفیہ ادارے کی طرف سے گزشتہ ہفتے سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خاشق جی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مرضی شامل تھی۔