جنگ بندی کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ٹیم لیبیا پہنچ گئی

87

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے لیبیا میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ایک ٹیم تعینات کردی ہے۔ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ ٹیم گزشتہ روز لیبیا پہنچ چکی ہے جو وہاں عسکری کمیشن سے مشاورت کرنے سمیت جنگ بندی کی نگرانی میں مدد کرے گی۔ انہوں نے ٹیم کے ارکان کی تعداد سمیت مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔