بائیڈن انتظامیہ میں اہمعہدے پر پاکستانی نژاد شہری نامزد

32

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک پاکستانی امریکی کاروباری شخصیت دلاور سید کو اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔ کیلی فورنیا میں مقیم دلاور سید ایک امریکی کمپنی لومیاٹا ٹیکنالوجی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ نامزدگی کے بعد دلاور کا کہنا ہے کہ اگر سینیٹ توثیق کردی تو میں کاروباری برادری کی سہولت کے لیے کام کروں گا۔