سوڈان: قبائلی جھڑپ میں10 افراد جاں بحق‘ 32 زخمی

113

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے شمالی صوبے دارفور میں 2 قبائل کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ شمالی دارفور کے علاقے سراف عمر میں افریقی نسل کے 2 قبیلوں فور اور تاما کے درمیان اراضی اور قیادت کے اختلافات کے باعث سے جھڑپ ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ا ور 32 زخمی ہو گئے ہیں۔