غزہ کے قریب اسرائیلی فوج کا طیارہ گر کرتباہ‘ پائلٹ زخمی

41

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جزیرہ النقب میں موشاف گیلات کے مقام پر اسرائیل کا ایک چھوٹا طیارہ کر گرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ زرعی علاقے میں کیڑے مار اسپرے کر رہا تھا کہ اچانک کر گرگیا۔ پائلٹ پیرا شوٹ کی مدد سے جان بچانے کی کوشش میں زخمی ہوگیا۔