مصر سے سمندری حدود پر معاہدہ کیا جا سکتا ہے ‘ ترکی

272

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ سمندری حدود کے اختیارات پر بات چیت کے ذریعے معاہدہ طے کیا جا سکتا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے انقرہ میں موجود جارجیا کے وزیر خارجہ ڈیوڈز الکالیانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ مصر ترک سمندری حدود میں داخل ہوئے بغیر اپنے متعین کردہ علاقے میں تحقیق و تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور تعلقات اسی طرح اچھے رہے تو امید ہے دو طرفہ معاہدہ طے پا جائے گا۔