عمران خان ایوان میں اکثریت کھوچکے‘ نوازشریف

96

اسلام آباد(آن لائن)ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور موجودہ حکومت ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں۔ منگل کو اسلام آباد میں ن لیگکے ورکرزکنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے لیے ایک لمحہ بھی وزیراعظم کے طورپر رہنے کا کوئی جواز نہیں وہ اپنا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں انہیںفوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔نوازشریف نے کہا کہ ہمارا بیانیہ اب قوم کی دلوں کی آواز بن چکا ،وقت آگیا اس کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو عوام اب اپنے پائوں کی ٹھوکر سے اڑا دیں ،نظام کو بار بار اپنے پائوں تلے روندنے والی قوتوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔ سابق وزیراعظم کے بقول یہ وقت دلیری کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے ، ہمیں انگریزوں اور آئین کے غداروں کی غلامی قبول نہیں، ہم نے ان آئین شکن کرداروں کا راستہ نہ روکا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ26مارچ کے لانگ مارچ کو ہمیں کامیاب کرانا ہے، ہمیں پاکستان کو لگی ان بیماریوں سے نجات دلانا ہے ۔