امریکی وزیر خارجہ کا چین سے بہتر تعلقات قائم کرنے کا عندیہ

205

نئے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے چین کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں چین کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرلیں گے،بائیڈن انتظامیہ  فوجی کارروائی پرسفارتکاری کو ترجیح دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایشین پاور کے ساتھ  مقابلہ صدی کا’’بڑاجیوپولیٹیکل ٹیسٹ‘‘ ہوگا، جہاں ضروری ہوا وہاں چین کامقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ چین واحدملک ہے جس میں اقتصادی،سفارتی اور فوجی طاقت ہے اس لیے واضح مقاصد اور اہداف کےحصول کیلئےجہاں ضروری ہوا فوجی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ مستقبل میں تعلقات بہتر ہوں گے اور  عسکری قوت کی بجائے سفارتی سطح پر تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں گے۔

وزیرخارجہ نے کورونا وبا کے حوالے سے کہا کہ دنیا سےمل کرکورونا سمیت عالمی چیلنجزسے نمٹنےکیلئےتعاون کریں گے۔