اپوزیشن کا حکومت سے مستعفی ہونے اور الیکشن کرانے کا مطالبہ

391

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل نئے الیکشن ہیں حکومت اکثریت کھو چکی ہے، حکومتی بنچوں پر بیٹھے 17 افراد نے خلاف ووٹ دیا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کو اچانک اسپیکر نے ختم کردیاجس طرح چور بھاگتے ہیں اس طرح اسپیکر بھاگا، شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے12 گھنٹے نہیں گزرے، اسپیکر ڈائس چھوڑ کر بھاگ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کہا اعتماد کا ووٹ لیں گے، جعلی اعتماد کاووٹ لینے اوراسمبلی دھونس دھاندلی سے چلانے کا وقت ختم ہوگیا  عمران خان نیازی ہاؤس کا اعتماد کھوچکا ہے۔

پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کو کل تاریخی شکست ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی، شکست کھانے کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں کل قومی اسمبلی نے عدم اعتماد کردیا ہے کل ان کی پارٹی کے 17 ممبران نے گو عمران گو کا نعرہ لگادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے حکومت فوری مستعفی ہوجائے، آپ چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرناچاہتے توشیروں کی طرح میدان میں آئیں ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنی منہگائی نہیں ہوئی، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔