فیسٹیول کرکٹ، یونائٹیڈ کرکٹ نے حیدرآباد کو ہرادیا

268

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونائٹیڈ اسپورٹس اکیڈی  نے اپنے اسپنر احمد علیم کی تبا ہ کن بو لنگ 43 کے عو ض 5 وکٹو ں اور سعد سخاوت کی 21 رنز کے بدلے 3 وکٹو ں کی بد ولت فضل الرحمان سی سی حیدرآباد کو 50 رنز سے شکست دے کر فیسٹیول کرکٹ میچ کی فا تح ٹر افی اپنے نام کرلی۔ میچ کے اختتا م پر تقریب تقسیم انعاما ت کے مہما ن خصو سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے جمیل احمد  نے اعزازی مہمانوں سابق فرسٹ کلاس کرکٹر حیدرآباد حفیظ الرحمان، سابق اسسٹینٹ سیکریٹری KCCA توصیف صدیقی، روح رواں یونائیٹڈ اسپورٹس اور یونائیٹڈ اکیڈمی سید نصرت اللہ اور شکیل احمد کے ہمراہ فا ئنلسٹ ٹیمو ں میں ٹر افی و دیگر انعا ما ت تقسیم کیے اس مو قع پر اسپو رٹس لور عفا ن ظفر فاروقی او ر دیگر بھی مو جود تھے۔ مہما ن خصو صی جمیل احمد نے اپنے خطا ب کہا گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ اور کھیل کے مید انو ں کو آباد کر نے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انھوں نے حیدرآباد کے معروف سابق فرسٹ کلاس کرکٹر حفیظ الرحمان  اور ان کی ٹیم فضل الرحمان سی سی کی کراچی آمد پر بے حد شکریہ ادا کیا اور یونائیٹڈ اسپورٹس اکیڈمی اور ان کے روح رواں سید نصرت الل کو شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔