حکومت 241 کی ا سپیڈ سے قرضہ لے رہی ہے،مفتاح اسماعیل

105

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے راہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت 241 کی سپیڈ سے قرضہ لے رہی ہے، نواز حکومت نے اتنا قرضہ اپنے تین ادوار میں نہیں لیاجتنا عمران خان حکومت نے ڈھائی سال میں لے لیا ہے ۔ حفیظ شیخ نے پرائیویٹ بزنس کا ستیاناس کر دیا ہے ۔ہماری تمام تر توجہ یوسف رضا گیلانی کی سیٹ پر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 14 ہزار ارب کا قرض ملاتھا اور ہم نے سعودی عرب کو حکومتی خزانے سے نہیں چین سے پیسے لے کر واپس کیے جو بھی حکومت آتی ہے وہ یہی کہتی ہے کہ ہمیں ملک قرضے میں ڈوبا ہوا ملا ۔