چین: ہیلی کاپٹر اور جہاز حادثات کا شکار‘ 5 پائلٹ ہلاک

258

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے جیانگ سی میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 5 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دیہی علاقے میں ہیلی کاپیٹر حادثے کا شکار ہوا، جس سے آس پاس کے گھروں میں آگ لگ گئی، جس سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ دریں اثنا چین کا ایک جہاز جاپان کے ایشگاکی جزیزہ کے شمال میں ڈوب گیا، جس پر 10 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 کو بچالیا گیا ہے۔