زرعی ترقیاتی بینک کے 112 وائس پریزیڈنٹ کی تنزلی کا فیصلہ کالعدم

180

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک کے 112 وائس پریزیڈنٹ کی تنزلی کیخلاف کیس میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے ملازمین کی تنزلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 112 وائس پریزیڈنٹ کی تنزلی کی خلاف رٹ پٹیشن منظور کر لی اور ہدایت کی ہے کہ بینک سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو آئندہ بننے والے بورڈ کے سامنے رکھا جائے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، بیرسٹر افضل حسین عدالت میں پیش ہوئے، عمر گیلانی ایڈووکیٹ نے کہاکہ پچھلے 3 سال سے بینک کا بورڈ آف ڈائریکٹر وجود میں ہی نہیں جبکہ بیرسٹر افضل حسین نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر نہ ہونے سے بینک کی جانب سے کیے گئے فیصلے کی قانونی حیثیت کمزور ہے،وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مذکورہ بالا حکم سنادیا۔