کراچی کنگز نے فیلڈنگ کوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی

288

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کنگز نے اپنے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد2 کھلاڑیوں سمیت 3 افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی، ایک کرکٹر کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔کراچی کنگز نے بعدازاں اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل میں مثبت آنے والوں میں سے صرف ایک کا تعلق کراچی کنگز سے ہیں۔ ہمارے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔