حلیم عادل شیخ کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، کے یوجے کی مذمت

437

کراچی یو نین آف جر نلسٹس ( کے یو جے) دستور کی سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے سینئر صحافیوں پر الزام عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کے یو جے دستور کے صدر راشد عزیز، سیکر ٹری موسٰی کلیم اور اراکین مجلس عاملہ نےسند ھ اسمبلی میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے سینئر صحافیوں پر الزام عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ حلیم عادل یہ جان لیں کہ صحافی ان کے من پسند سوال نہیں کرسکتے ہیں۔

سیکرٹری موسی کلیم نے  کہا کہ پریس کانفرنس ایک احتسابی فورم ہوتا ہے جس پر صحافی حقائق جاننے کے لئے تلخ سوالات کرتے ہیں اور سیاستدان کی خوبی ہوتی ہے کہ وہ تلخ سوالات کا جواب تحمل اور بردباری سے دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مگر ان سوالوں کے جواب دینے کے بجائے صحافیوں پر الزامات لگانا آزادی اظہار رائے اور اس احتساب کی نفی ہے، جو جمہوری اقدار کی پہچان ہیں۔

واضح رہے کہ سند ھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے الزام لگا یا کہ بعض سینئر صحافی حکومتی ترجمان بن گئے ہیں، جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا تو حلیم عادل نے لہجہ نرم کرنے کے بجائے مذید سخت رویہ اختیار کیا،جس کی کے یو جے دستور نے سخت مذمت کی ہے۔