پی ایس ایل: کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ ملتوی

586

کراچی: پاکستان سپر لیگ 6  کے 12 ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شیڈول میچ ملتوی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کے 12 ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہونا تھا، تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پہلے میچ تاخیر کا شکار ہوا، اور کہا گیا کہ میچ 7 کے بجائے اب 9 بجے شروع ہوگا، تاہم بعد میں ملتوی کردیا گیا۔

پی سی بی حکام کے مطابق فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسلام آباد اور کوئٹہ کے دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کی وجہ سے میچ معطل ہوا۔