سینیٹ انتخابات، وزیراعظم کامیابی کیلئے خود میدان میں آگئے

353
وزیراعظم نے منحرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات پر حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، وزیر اعظم نے  آئندہ تین روز تک پارلیمنٹ چمیبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے اور خدشات دور کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ہے، تاحال وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں بلایا گیا ہے۔