شام پر امریکی افواج کا حملہ، ایران کا بیان سامنے آگیا

429

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے شام پر امریکہ کے غیر قانونی حملے کی شدید مذمت کی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعید خطیب کا کہنا تھا کہ شام پر یہ حملہ امریکہ کی مسلسل جارحیت کا تسلسل ہے۔

انہوں نے امریکی افواج کے حوالے سے کہا کہ امریکی افواج شام میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں اور ملک کے کچھ علاقوں پر قبضہ کرنے کے علاوہ تیل سمیت قدرتی وسائل کو چوری کر رہی ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کی شام میں مداخلت شام کی خود مختاری کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور فوجی تنازعات کے فروغ اور خطے کے مزید عدم استحکام کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے صدر جو بائیڈن کے حکم پر شام پر گزشتہ روز بم باری شروع کردی تھی۔