کپاس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، خالد صدف

235

جھڈو (نمائندہ جسارت) جھوک سیڈ (ر) سندھ کے بزنس منیجر اور ماہر زراعت خالد صدف نے کہا ہے کہ جھوک سیڈ کپاس کے معیاری بیج کا قابل اعتماد نام ہے اور جھوک سیڈ پیورٹی کی مکمل گارنٹی کے ساتھ سندھ بھر میں مارکیٹنگ کیا جاتا ہے، جھوک سیڈ کے پاس نایاب، سی آئی ایم اور بی ایس اداروں کی مکمل اور اصل رینج موجود ہے۔ جھوک سیڈ کی کاٹن سیڈ کی ورائٹیز میں گرمی، وائرس اور بیماریوں کیخلاف بھرپور قوت مدافعت موجود ہے، جھوک سیڈ کی ورائٹیز، کاشت میں کپاس کی بہت بہتر پیداوار دیتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے جھڈو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جھوک سیڈ شرطیہ طور پر آبادگاروں کو کپاس کا صحت مند اور خالص بیج فراہم کرتا ہے، جس سے پودوں کی نشوونما کافی بہتر ہوتی ہے اور بیج کی جرمینیشن فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن ڈپارٹمنٹ کے عین معیار کے مطابق ہے، جھوک سیڈ کے بیج چونکہ جنریشن کے لحاظ سے نئے ہیں اور جھوک سیڈ فارم پر تیار کیے جاتے ہیں، اس لیے ہرقسم کے وائرس سے پاک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کپاس کی مجموعی پیداوار میں اضافے، وائرس، بیماریوں سے بچاؤ اور کپاس کی فصل کی زیادہ سے زیادہ کاشت کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کریں اور کپاس کی قیمت پانچ ہزار روپے من مقرر کی جائے تاکہ کپاس کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافے کا باعث بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت زیریں سندھ کے علاقوں میں کپاس کی کاشت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔