جیکب آباد ،وکیل پر مقدمہ درج کرنے کیخلاف وکلا برادری سراپا احتجاج

195

جیکب آ باد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے وکیل پر مقدمہ درج ہونے کے خلاف وکلا برادری کا احتجاج ،عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے وکیل میر ہارون سومرو پر صدر تھانے پر تجاوزات آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف وکلا برادری کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا اور عدالتی کارروائی کا وکلا نے مکمل بائیکاٹ کیا۔ڈسٹرکٹ بار کے زاہد حسین سومرو ،جی ایم سومرو ،مصر ی خان جکھرانی اورفرحان پٹھان و دیگر کی قیادت میںاحتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ وکلا نے میر ہارون سومرو پر داخل کیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔وکلا کا کہنا تھا کہ تجاوزات انتظامیہ کی غیر قانونی ہے کیونکہ بغیر نوٹس دیے لوگوں کے گھر مسمار کیے جا رہے ہیں جو عدالتی احکامات کے برعکس ہے۔ وکیل ہارون سومرو کی جانب سے ڈی ایس پی سٹی کو ایسا کہا گیا جس پر وکیل کے خلاف کیس داخل کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ اسکا نوٹس لیں۔