سینیٹ انتخابات ،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

261

اسلام آباد ( آن لائن )الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں ، امیدوار ، الیکشن ایجنٹ اور پولنگ ایجنٹس کا ضابطہ اخلاق جاری کر دےا ۔اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی پروپیگنڈا یا رائے نہیں دی جائے گی۔ پارلیمنٹ، عدلیہ اور
اداروں کے خلاف رائے کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ صدر اور گورنرز سینیٹ الیکشن کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔کوئی ایسا پروپیگنڈا یا رائے نہ دی جائے جو پارلیمنٹ، عدلیہ یا افواج پاکستان کو بدنام یا تضحیک کرے۔ضابطے میں درج ہے کہ الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش سے اجتناب کیا جائے گا ورنہ توہین کے مرتکب ہوں گے۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی قسم کی کرپٹ یا غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنا جائے گا اور کسی سرکاری ملازم کی معاونت نہیں حاصل کی جائے گی۔کوئی سرکاری ملازم کسی امیدوار کو نہ پروموٹ کرے گا نہ کسی کے الیکشن میں رکاوٹ بنے گا۔ صدر اور گورنر اپنے دفاتر یا گھر الیکشن مہم کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔