فوج پر تنقید نہیں ہونی چاہیے‘پی ٹی آئی ارکان اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینگے‘ ناصر شاہ

334

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات نا صر حسین شاہ نے پنجا ب میں سینیٹ میں بلا مقا بلہ امیدواروں کی کا میا بی کو سرا ہتے ہو ئے کہا ہے کہ سندھ میں بھی ایسا ہو نا چا ہیے تھا لیکن اس کے لیے سنجیدگی کی ضرورت ہو تی ہے تما م سیا سی جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھ کر اس پر مشا ور ت کر نی چاہیے تھی ،انہو ں نے کہا کہ یو سف رضا گیلا نی کی حما یت کی لیے ایم کیو ایم کے سا تھ با قا عدہ را بطو ں سے متعلق انہیں علم نہیں ہے ، سیا سی طو ر پر سب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سندھ اسمبلی اجلا س کے بعد میڈیا کا ر نر پر صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جن لو گو ں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں ان پر ان کے اپنے لو گ اعترا ضات کر رہے ہیں اگر نا مزدگیا ں غلط ہو ںتو لو گ اپنے ضمیر کے مطا بق اور کچھ نہیں کر سکتے تو وہ ووٹنگ کے لیے اسمبلی نہیں جا ئیں گے یا پھر اپنا ووٹ خرا ب کر دینگے ۔انہو ں نے کہا کہ عبدالقادر ،فیصل واوڈا ، سیف اللہ ابڑو پر ان کے اپنے لوگوں کااعترا ض سامنے آیا ہے۔ صو با ئی وزیر اطلا عا ت نے کہا کہ فوج کی نگرا نی میں انتخا با ت پر انہیں کو ئی اعترا ض نہیں ہے ، صر ف آر ٹی ایس سسٹم پر اعترا ض کیا تھا اور 2018ء میں لو گو ں نے جس طریقے سے کر دا ر ادا کیا اس پر اعترا ضا ت کیے تھے ۔ انہو ں نے کہا کہ فو ج قا بل احترا م ادا رہ ہے فو ج پر تنقید نہیں ہو نی چا ہیے ۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ جو دوسروں پر چھڑ ی اٹھانے پر طنز کر تے تھے آج وہ خو د چھڑ ی کا سہا را لے رہے ہیں ،حلیم عا دل شیخ کے معا ملے پر وزیر اعظم عمرا ن خا ن خو د کمیٹی تشکیل دیں۔ کیا حلیم عا دل شیخ کوپو لنگ اسٹیشن میں ہتھیا ر بند لشکر کے ساتھ جا نے کی اجا زت ہے ؟ وہ آئی جی سندھ اورپو لیس پر دبا ئو ڈا ل کر جا ر ی تحقیقا ت میں اثر اندا ز ہو نے کی کوشش کر رہے ہیں گو ر نر صا حب بھی آئی جی سندھ کو تبدیل کر نے کی با ت کر رہے ہیں ۔کیا یہ گڈ گو ر ننس ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ کتے کے کا ٹنے واقعا ت پو ر ے ملک میں ہو تے ہیں لیکن سندھ میں ایسا کو ئی واقعہ ہو تا ہے تو شو ر مچ جا تا ہے۔ سندھ اسمبلی کے فلو ر پر شو شہ چھو ڑا گیا کہ ریبیز پرو گرا م میں کروڑو ں رو پے ہڑپ کر لیے گئے ،میں ان سے گزا رش کر تا ہو ں کہ بجٹ بک کھو ل کر دیکھیں ایسا کو ئی پرو گرا م سندھ حکومت نے شرو ع ہی نہیں کیا۔ سندھ حکومت فلا حی تنظیموں، سول سوسائٹی اور عالمی ڈونر ایجنسیو ں کے تعا ون سے ریبیز پر کا م کر رہی ہے۔