سینیٹ انتخابات وڈیو اسکینڈل، حکومتی کمیٹی نے4سینیٹرز کو طلب کرلیا

235

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سینیٹ وڈیو لیک اسکینڈل پر حکومتی کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونیوالے سینیٹرز کو طلب کر لیا، وڈیو میں نظر آنیوالے ارکان اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ نوٹسز سینیٹر روبینہ خالد، بہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان کو بھیجے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ارکان وضاحت دیں کے پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے؟۔ 7 دن میں تحریری طور پر یا کمیٹی میںپیش ہو کر مؤقف دیں، سینیٹر وضاحت کریں کہ وہ ووٹوں کی خریدو فروخت میں ملوث تو نہیں۔