پاکستان کاقطر کیساتھ10 سالہ ایل این جی درآمد معاہدہ طے پا گیا

146

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر توانائی عمرایو ب نے کہا ہے کہ الحمد للہ وزیر اعظم عمران خان کے زیرقیادت قطر کیساتھ10 سالہ ایل این جی درآمدمعاہدہ طے پا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمر ایوب نے کہا کہ اس معاہدے سے ماضی کے مقابلے میں 31 فیصد سستی ایل این جی ملے گی جس سے 312 ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہوگی، معاہدے میں گنجائش رکھی گئی ہے کہ سردیوں میں زیادہ طلب کی وجہ سے اضافی گیس بھی لے سکیں۔