سانپ والا معاملہ ڈرامہ لگتا ہے، سعید غنی

370

کراچی(آن لائن)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سانپ والا معاملہ بھی ڈرامہ لگتا ہے، حلیم عادل شیخ سستی شہرت کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ جیل میں بیماری کا بہانا بنایا اور اسپتال میں پاوری کی۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کے بعد سی آئی اے سینیٹر منتقل کیا گیا۔ وہاں حلیم عادل کے ملنے جلنے پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ ان کے نوکر چاکر بھی وہاں آتے جاتے تھے۔ کوئی ملنے کے لیے آنے والا اپنے سانپ ساتھ لے آیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حلیم عادل کا سانپ والا بھی کوئی ڈرامہ لگتا ہے۔ حلیم عادل سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔تجاوزات سے متعلق آپریشن پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اسی آپریشن میں غیر قانونی فارم ہاو¿س گرانے کا واقعہ ہوا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کے روز کوئی رہنما حلقے میں جانے کا مجاز نہیں ہوگا۔ ہمارا کوئی وزیر وہاں نہیں گیا جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما وہاں موجود تھے۔