گورنر گولڈ کپ کرکٹ، بشیر بلور کلب کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

247

پشاور(جسارت نیوز)بشیر بلور کرکٹ کلب نے کیک پیلس کرکٹ کلب کو شکست دے کر 30 ویں گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔جان برادر، ناردرن اسپورٹس اور ہینکرز کرکٹ کلب کی ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں کیک پیلس کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں صرف 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔وقار43 اوراسد آفریدی 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بشیر بلور کلب کی جانب سے ظہور مروت سب سے کامیاب بولر تھے جنہوں نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے18 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ فضل نے20 رنز کے عوض3 جبکہ فاروق، عمران اور اسامہ احمد نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں بشیر بلور کلب کے بلے بازوں نے قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔رشید نے 28، سلمان نے 23اور فاروق نے19 رنز اسکور کئے۔کیک پیلس کی جانب سے کمال نے13 رنز دے کر3 جبکہ عادل، آفتاب آفریدی اور زاکر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔