ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2ارب ڈالر مالیت کے عالمی بانڈز جاری کردیے

120

اسلام آباد(اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے 10سالہ مدت کے لیے2 ارب ڈالرمالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کردیے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ بانڈز بینک کے معمول کے کیپٹل وسائل کا ایک حصہ ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے پرسرمایہ کاروں کاشکریہ اداکیاہے۔