انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کا میانمار کا دورہ متوقع

302

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد بطور پہلے غیر ملکی ایلچی کے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی یکم فروری کو میانمار کا دورہ کریں گی۔

رائٹرز کے مطابق سرکاری دستاویز کی ایک لیک رپورٹ میں انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کا یکم فروری کو میانمار کا دورہ منکشف کیا گیا ہے۔

رائٹرز کے ذریعہ وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے موصولہ خط کے مطابق ریٹنو مارسودی 1 فروری کو صبح سویرے میانمار کے دارالحکومت نیپائٹاو پہنچیں گی اور کئی گھنٹوں کے بعد واپسی اپنے روانہ ہوں گی۔

ریٹنا میانمار کے موجودہ سیاسی حالات کے متعلق جنوب مشرقی ایشیاء پر خصوصی اجلاس طلب کرنے پر زور دیتی رہی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق جکارتہ نے میانمار میں الیکشن کی شفافیت کو مانیٹر کرنے کیلئے حکام کو بھیجنے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔

اس تجویز کی میانمار میں مظاہرین نے شدید مذمت کی جن کا مطالبہ ہے کہ منتخب رہنما آنگ سان سوچی کو فوری رہا کیا جائے اور گزشتہ انتخابات جیتنے کے نتیجے میں اُن کی حکومت کو بحال کیا جائے۔

منگل کے روز سینکڑوں افراد میانمار کے شہر ینگون میں انڈونیشیا کے سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور ریٹنا کی انتخابی تجویز کیخلاف شدید احتجاج کیا۔