وقف املاک ایکٹ پر علماو مشائخ کو جلد خوشخبری دیں گے‘طاہراشرفی

120

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وقف املاک ایکٹ پر علماو مشائخ کو جلد خوشخبری دیں گے، مدارس و مساجد کا ہر سطح پر تحفظ کیا ہے اور کریں گے، قاضی اور مفتی کو متعصب نہیں ہونا چاہیے ، مدارس و مساجد کے ذمے داروں کو کوئی شکایت ہے تو ہم حاضر ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے منبر و محراب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، اقلیتوں کے حقوق کسی کو غصب نہیں کرنے دیں گے، انٹر فیتھ ہارمنی کونسلز سے رواداری ، محبت اور اخوت پیدا ہو گی، مدارس کی رجسٹریشن، بینک اکائونٹ اور دیگر امور نئے تعلیمی سال سے قبل حل کیے جائیں گے،مدارس کی رجسٹریشن کا وزارت تعلیم سے منسلک کیا جانا موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے، تمام مدارس و مساجد، عبادت گاہوں میں یکم مارچ سے30مارچ تک ایک قوم ایک منزل، امن، اخوت، اعتدال کے عنوان پر استحکام پاکستان کانفرنسیں، سیمینارز، اجتماعات اور علماو مشائخ کنونشن ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد معاذ بن جبل میں علماو مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔