محکمہ جنگلات واجبات ادائیگی کیس‘ پیش کی گئی رپورٹ جھوٹی قرار

160

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے محکمہ جنگلات کی اراضی کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی۔بدھ کو جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے3 رکنی بینچ نے مزکورہ بالا درخواست پر سماعت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب عدالتی حکم پر عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس مقبول باقر نے چیف سیکرٹری پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جو رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی وہ صرف جھوٹ ہے،چیف سیکرٹری صاحب آپ کے ماتحت افسران نے عدالت کے سامنے جھوٹ بولنے کی ہمت کیسے کی، عدالت نے واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا تھا،پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے کہا گیا کہ کیش ادا کر دیا گیا ہے،پھر کہا گیا کہ متبادل اراضی دے دی گئی ہے ،سرکاری اراضی متبادل کیسے دی جا سکتی ہے، درحقیقت کچھ بھی ادا نہیں کیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ ریکارڈ دیکھ کر جمع کرائی گئی رپورٹ پر رائے دینے کے لیے آئندہ پیر تک کی مہلت دے جائے ۔