وزیراعظم اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے، فیصل جاوید

317

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپوزیشن سے متعلق کہا ہے کہ یہ روندھو ہیں، جہاں ہارتے ہیں روتے ہیں، عمران خان نے کہا دوبارہ آجاو¿، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا چار حلقے کھول دیں، تا کہ سسٹم ٹھیک ہو، عمران خان نے الیکشن میں شفافیت کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، جب چار حلقے کھلے تو چاروں میں دھاندلی نکل آئی، ن لیگ کے واویلا پر عمران خان نے 23 پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ کی پیشکش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اکٹھی ہوئی ہے، انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کو عمران خان نے عالمی سطح پر بہترین انداز میں پیش کیا، وزیراعطم نے سیاسی نظام کو ٹھیک کرنے کی ہمیشہ کوشش کی۔