وزیراعظم کی وجہ سے مدرسہ، مسجد اور ختم نبوت محفوظ ہے، طاہر اشرفی

57

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ماضی میں جنہوں نے ختم نبوت پر شب خون مارا اب وہ عمران خان کی و جہ سے ختم نبوت کی بات کرتے ہیں، مگرآج مدرسہ، مسجد اور ختم نبوت محفوظ ہے اور یہی و جہ ہے کہ تمام علما پاکستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم واضح کرتے ہیں کہ استحکام پاکستان پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔