سائوتھ ایشین گیمز کے ایونٹس کے پی کے میں بھی منعقد کروائے جائیں

165

پشاور (جسارت نیوز) خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن نے سائوتھ ایشین گیمز کے پاکستان میں انعقاد کے پیش نظر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو سیف گیمز کے چند ایونٹس خیبر پختونخوا میں کروانے کی درخواست کر دی ۔ خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عاقل شاہ کے مطابق پاکستان نے 14ویں سائوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرنی ہے لہذا ہم نے پی او اے سے درخواست کی ہے کہ وہ انٹرنیشنل ایونٹ کے چند مقابلے خیبر پختوا میں منعقد کروائے جائیں۔