سندھ حکومت نے ہمیشہ بے سہارا لوگوں کی مدد کی، مرتضیٰ وہاب

152

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یتیم اور بے سہارا افراد کے لیے شیلٹرہوم کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر روشن شیخ ، ڈی جی، ڈی سی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ مستحقین اور بے سہارا لوگوں کی مدد کی ہے اور یہ شیلٹر ہوم اسی سلسلے کی کڑی ہے۔