قومی اسمبلی :حلیم عادل کی گرفتاری کیخلاف حکومتی اراکین کا احتجاج

136

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ڈیسک بجا بجا کر پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا‘ حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نعرے لگائے جس پر اپوزیشن نے جوابی نعرے وزیراعظم کے خلاف لگائے۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔ تحریک انصاف کے رکن فہیم خان نے کہا کہ سندھ کے چور اور ڈاکو اپوزیشن لیڈر کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں جس پر اپوزیشن بینچوں سے بازگشت سنائی دی کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔ کورم کی نشاندہی کرنے پر فہیم خان نے پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کو بار بار دھکے دیے۔