زلمی کی دھمکی، وہاب اور سیمی کو ٹیم جوائن کرنے کی اجازت

147

کراچی(نمائندہ خصوصی) پشاور زلمی کی جانب سے ایونٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی پر پی سی بی یوٹرن لینے پر مجبور ہو گیا۔پی سی بی نے اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو بائیوببل سے باہر موجود ٹیم اونر سے ملاقات اور گلے لگنے پر سہ روزکیلیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا تاہم کراچی کے ہوٹل میں بڑا ڈرامہ دیکھنے کو آیا جب لاہور قلندرز کی ٹیم آدھے گھنٹے سے زیادہ بس میں بیٹھی رہی اور پشاور زلمی کا اسکواڈ نہ پہنچا۔ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے اسکواڈ نے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرین سیمی کے بغیر جانے سے انکار کر دیا تھا اور پی سی بی حکام کی جانب سے انھیں منانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ میچ کو خطرے میں دیکھ کر نہ چاہتے ہوئے بھی وہاب اور سیمی کو ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی۔اس حوالے سے پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعے کو بائیو سیکیورٹی ببل توڑنے والے دو افراد کے معاملے میں فرنچائز کی اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔