نوجوانوں کو کھیلوں میں مشغول رکھیں گے، ڈپٹی اسپیکر

275

پشاور( جسارت نیوز) پشاور فٹ بال لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے سلسلے میں چیف آرگنائز گل حیدر نے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان سے ملاقات کی اور ان کے پشاور فٹبال لیگ کے حوالے آگاہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ نوجوانوں کو کرکٹ،فٹ بال ،ہاکی اور دیگر کھیلوں میں مشغول رکھیں تاکہ اس طرح ہمارایہ مستقبل میں غلط راہ روی کا شکار نہ ہوں۔