الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز سلیکٹڈ کیخلاف مقدمہ ہے‘ نواز شریف

169

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق پریس ریلیز سلیکٹڈ کے خلاف کھلی ایف آئی آر ہے‘ گھناؤنے کھیل میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔ اتوار کو ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں پریزایڈنگ افسروں کے دھند میں غائب ہونے اور مخصوص پولنگ اسٹیشنوں میں30 فیصد کے بجائے90 فیصد معجزاتی ٹرن آؤٹ کو قوم اسی طرح مستردکرتی ہے جیسے 2018ء کے انتخابات میں آر ٹی ایس کے بیٹھ جانے کو مسترد کرتی ہے۔