وزیراعظم آج خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے

213

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے، پی کے 63 پر ناکامی کی وجوہات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کیلیے بات ہوگی جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو صوبائی حکومت کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔