وزیر اعظم کو تاریخی شکست اور بدنامی پر مبارکباد دیتی ہوں، مریم نواز

393
اتحادیوں کی منت سماجت کرنے سے حکومت کی نا اہلی ثابت ہوتی ہے، مریم نواز

لاہور:  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو تاریخی شکست ، بدنامی اور رسوائی پر مبارکباد دیتی ہوں،تحریک انصاف تاریخی دھاندلی کرکے بھی بری طرح ناکام رہی۔

پریس کانفرنس کر تے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم پر ووٹ چوری اور دولوگوں کی ہلاکت کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے،نالائق، نااہل اورنیب سمیت دیگر کے بیانیے ریجیکٹ ہوگئے، این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلےسلیکٹ ہوکرآئے اب ریجیکٹ ہوئےہیں، پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پرہیں، الیکشن کمیشن کے ایکشن پر خوشگوار حیرت ہوئی،یہ لوگ میرا دوسرا روپ دیکھیں گے،انہیں پتلی گلی سےنکلنےنہیں دوں گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا بیان حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،الیکشن کمیشن بھی چیخ پڑا کہ دھاندلی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کوچاروں صوبوں میں شکست ہوئی ہے،کوئی شک نہیں تینوں سیٹیں ن لیگ کی تھیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ اوروزیرآباد میں پولنگ کوسلوکیا گیا، فائرنگ کےموقع پرراناثناموجودہوتےتو یہ لوگ رائیونڈآکرمجھےگرفتارکرلیتے، پی ٹی آئی کے لوگوں کی فائرنگ کی وجہ سے دو افراد کی جانیں ضائع ہوئیں،یہ حکومت نہیں مافیا ہے۔