“ڈسکہ انتخابات: پولیس کی موجودگی میں فائرنگ ہوئی”

364

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی امیدوار کے سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کی،حکومت نے اپنی شکست دیکھ کر بدمعاشی کی۔

ڈسکہ الیکشن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2لوگوں کے جاں بحق ہونے پر مریم اورنگزیب نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او اور آئی جی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، حکومتی کرائےکےترجمان کہہ رہےہیں کہ مسلم لیگ ن نےفائرنگ کرائی ہے جبکہ فائرنگ پنجاب حکومت کے دہشت گردوں نے کی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو2 درخواستیں دی ہیں، جس میں پولنگ کاوقت بڑھانےکی بھی درخواست کی گئی تھی،پنجاب حکومت لوگوں کی جانوں سےکھیل رہی ہے،پولیس کےسامنے پوری پنجاب حکومت سورہی تھی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مزید کہا کہ ان لوگوں نےانتظامیہ کےسامنےبدمعاشی اورفائرنگ کی،پولیس کی موجودگی میں فائرنگ ہوئی،فائرنگ سے2افراد جاں بحق اور4زخمی ہوئے،ان لوگوں نےسیالکوٹ میں غنڈاگردی کی۔