امریکہ چین کیخلاف G7 ممالک کو متحد کرنے میں سرگرم

436

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن عالمی جمہوریتوں اور یوروپی اتحادیوں کے G7 اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ چین کیخلاف تمام ممبران ممالک کت اتحاد پر زور دیں گے۔

رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینیئر عہدیدار نے جوبئیڈن کے G7 اجلاس میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ وہ G7 ممالک کو چین کیخلاف متحد ہونے پر زور دیں گے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ جابائیڈن کسی “نئی سرد جنگ” کی تلاش میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کا خیال ہے کہ جمہوری ممالک کو روس اور چین جیسے عظیم طاقت کے حامل ممالک سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

عہدیدار نے بتایا کہ چین، دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے حوالے سے بائیڈن جمہوریت پسندوں کو چینی حکومت کے طرز عمل اور پالیسیوں کے خلاف مل کر کام کرنے پر زور دیں گے اور معاشی اور اقدار کے خلاف خطرے طور پر بیان کریں گے۔