ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اکیڈمیوں کا قیام ضروری ہے، ایاز خان

91

اسلام آباد (جسارت نیوز)یوتھ فٹ بال اکیڈمی سوات کے ہیڈ کوچ محمد ایاز خان نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اکیڈمیوں کا قیام بہت ضروری ہے جس میں گراس روٹ لیول پر بچوں کو تربیت دی جا سکے، گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔