تکافل کی کوویڈ19کے باوجود ملک میں غیر معمولی کارکردگی

286

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک قطر فیملی تکافل نے 2020میں شاندار کارکردگی اور2021 میں کمپنی کی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے کراچی میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔کانفرنس میںممبرز بورڈ آف ڈائریکٹرز سید گل، زاہد اعوان، ڈائریکٹر فنانس اینڈ کمپنی سیکرٹری کامران سلیم اور پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی سمیت سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبربورڈ آف ڈائریکٹر زسید گل نے کہاکہ میں 2020کے کاروباری اہداف کے حصول کے لیے سخت محنت اور کوششوں پر پوری ٹیم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ 2020میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمپنی کی تاریخ میں سب سے زیاہ سیلز ٹارگٹ حاصل کیا ۔ ہماری تکافل ڈسٹری بیوشن ٹیم نے کوویڈ19کے باوجود ملک بھر میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔