پی ایس ایل 6: غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد شروع

678

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے ایڈیشن 6 کے لیے کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ ہرشل گبز سمیت 3 کھلاڑی شہرقائد پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقی کھلاڑی کولن انگرام، ویسٹ انڈین چیڈوک والٹن اور افغان کرکٹر نور احمد کراچی پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی آج رات کراچی پہنچیں گے جبکہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

پی ایس ایل کی دیگر فرنچائز ٹیمیں اسلام آباد یونائٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر اورلاہور قلندر کے کھلاڑی بھی کراچی آئیں گے۔

کورونا رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے جبکہ فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز 15 فروری سے شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا افتتاحی میچ 20 فروری کو ہوگا۔