جنرل قمر جاوید باجوہ  سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

412

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق  ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سلامتی اور افغان امن عمل کےحوالے سے  تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف نے  کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے  برطانوی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔