وزیراعظم عمران خان نے نالہ لئی کے منصوبے کی منظوری دیدی

440

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان زیر صدارت راولپنڈی نالہ لئی منصوبے کے حوالے سےاجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وزیراعظم کونالہ لئی کی توسیعی اور اس کے دونوں اطراف پر ایکسپریس وے، رنگ روڈ اور صنعتی زون کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی.

اجلاس میں بتایا گیا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ آبادی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کریگا اور شہریوں کو ریلیف بھی دے گا.

نالہ لئی کے منصوبے کا تخمینہ 75  ارب روپے تک لگایا گیا ہے، اور یہ منصوبہ کم ازکم  دو سال میں مکمل ہوگا اور یہ منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل ہوگا.

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ راولپنڈی کے مسائل حل کرنا ہماری سب سے اولین ترجیح ہے اور یہ منصوبہ راولپنڈی شہر کی تبدیلی کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا.

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے اور اس میں پیش رفت کے بارے میں مکمل تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ آنے والے وقت میں یہ منصوبہ نالہ لئی میں سیلابی صورتحال کو روکنے میں مفید ثابت ہوگا اور اس منصوبے سے سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا.